تازہ ترین

سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، آرمی چیف

سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔اقوام متحدہ کے امن مشن کے وزارتی اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کاجائزہ اجلاس ہوا جس میں آڑمی چیف جنرل عاصم منیر نے اختتامی سیشن میں بحیثیت مہمان خصوصٰ شرکت کی ۔امن مشن کے تحفظ اور سکیورٹی کے مو ضوع پر منعقدہ اجلاس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور جاپان نے کی جس میں مختلف ممالک کے مندوبین اور اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے ۔اجلاس میں اسلام آباد میں سفارتی برادری کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر آرمی چیف نے امن دستوں کو درپیش بڑھتے ہوئے چیلنجز اور خطرات کو اجاگر کیا۔عاصم منیر نے کہا کہ عالمی امن کی بحالی میں اقوام متحدہ کا کردار لائق تحسین ہے ، اقوام متحدہ پیچیدہ خطرات سے نمٹنے کیلئے امن مشن کو مزید موثر بنائے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image