پشاور:صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت ظلم کر کے ہار گئی اور پی ٹی آئی ظلم برداشت کر کے جیت گئی، ماڈل ٹان کے بعد سانحہ ڈی چوک بھی جعلی حکومت کے ماتھے کا جھومر بن گیا، ایسا ظلم کیا گیا ہے جب تاریخ لکھی جائے گی تو قلم بھی کانپ جائے گا۔حکومت نے ظلم اور بربریت کی ایک اور داستان رقم کی، ماڈل ٹان کے بعد سانحہ ڈی چوک بھی جعلی حکومت کے ماتھے کا جھومر بن گیا۔
ظلم ہمیشہ خوفزدہ لوگ کرتے ہیں، نہتے کارکنوں پر گولیاں برسانا خوفزدہ ہونے کا ثبوت ہے، جعلی اور ظالم حکومت نے 18 اور 20 سال کے عمر کے نوجوانوں کے سروں میں گولیاں اتاریں۔ ظلم اور بربریت کے ذریعے عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا ہے، عطا تارڑ نے قتل گاہ میں پریس کانفرنس کرکے اپنے آپ کو وقت کا ابن زیاد ثابت کیا، ظلم اور جبر کے بعد عطا تارڑ کی پریس کانفرنس یزیدیت کی نئی مثال ہے۔حکومت ماتم کے بجائے جشن منا رہی ہے، پی ٹی آئی کو فوری طور پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا چاہیے، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بھی بلا رہے ہیں۔
تازہ ترین
سانحہ ڈی چوک حکومت کے ماتھے کا جھومر بن گیا: بیرسٹر سیف
- by web_desk
- نومبر 27, 2024
- 0 Comments
- 60 Views
- 4 ہفتے ago
Leave feedback about this