اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ضرب عضب جیسے آپریشن کے لئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارے نمائندے کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی ا سمبلی میں اپنی تقریر میں کہا کہ پشاور پولیس خود کش حملے کے بعد دہشتگردوں کے خلاف ضرب عضب جیسے آپریشن کی ضرورت ہے تاہم اس کا فیصلہ قومی سلامتی کی کمیٹی کرے گی۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی طرح اس وقت بھی قومی سطح پردہشتگردوں کیخلاف ضرب عضب جیسے آپریشن کے لئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پشاور پولیس لائن مسجد پر خود کش دھماکے میں 100افراد کی شہادت سانحہ آرمی پبلک سکول سے کم نہیں اس وقت قوم کو تمام تراختلافات کے باوجود اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اے پی ایس سانحہ کے وقت بھی تمام سیاستدان اکٹھے ہوئے تھے لیکن ہمیں ماضی پر بھی نظر ڈالنے کی ضروتر ہے اور غلطیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔
Leave feedback about this