تازہ ترین

سانحہ قومی اسمبلی پر تشویش ہے، پارلیمنٹ کا تقدس پامال نہ کیا جائے، ملک احمد خان

سانحہ قومی اسمبلی پر تشویش ہے، پارلیمنٹ کا تقدس پامال نہ کیا جائے، ملک احمد خان

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں سانحہ ہوا، جس پر مجھ سمیت سب کو تشویش ہے، پارلیمنٹ کا تقدس پامال نہیں ہونا چاہیے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں سانحہ ہوا، جس پر سب کو تشویش ہے۔ بگاڑ جاری ہے، تمام فریقین اپنا کردار ادا نہ کریں تو مزید سانحات کی صورت میں سب کا نقصان ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پرائیویٹ لوگ بھی لائے گئے، ماضی میں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر پر قاتلانہ حملہ ہوا، نواز شریف سے لے کر ان کے قریبی ساتھی جن کے پاس 30 کے قریب افراد کی فہرست ہے وہ جیلوں میں تھے، آج پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف 9 مئی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف کرپشن کے مقدمات ہیں۔
ملک احمد خان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے میٹنگ میں غلط باتیں کیں، شاید وہ ہوش میں نہیں تھے، ہو سکتا ہے انہیں میڈیکل ٹیسٹ کی ضرورت ہو۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہمارے پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کا کردار یہاں بھی اہم ہے۔ میرے سامنے تقریباً دس اسمبلیوں کے مشاہدات ہیں۔ میں نے کل قومی اسمبلی کے سپیکر کا بیان سنا۔ حل ہونا چاہیے، احساس نہیں جب آپ سب کچھ کر رہے تھے، آج آپ کو تکلیف ہو رہی ہے۔
ملک احمد خان نے مزید کہا کہ بجٹ میں عوامی نمائندوں کا ان پٹ ضروری ہے، جب چوہدری پرویز الٰہی سپیکر تھے تو ہمارے ارکان کو بھی 15 دن کے لیے معطل کیا گیا تھا، معطلی کے بعد ساڑھے 7 لاکھ حلقے اپنے نمائندوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image