مراکش میں زلزے کے باعث زخمی ہونیوالوں کیلئے فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں اور اسٹاف نے خون کا عطیہ دیا ہے ۔علاوہ ازیں کھلاڑیوں نے لوگوں سے زلزلہ متاثرین کے مدد کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔جمعے کی رات مراکش میں 6.8 شدت کے زلزلے کے باعث 2100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہیں ۔مراکش میں آنیوالے زلزلے سے متعلق اردن کی یونیورسٹی کے شعبہ زلزلہ اور قدرتی خطرات کے پروفیسر ڈاکٹر عید الطرازی کا کہنا ہے کہ زلزلے کی طاقت 25 جورہی بموں کے برابر تھی ۔
Leave feedback about this