پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور جوڑے اداکار اسد صدیقی اور ادکارہ زارا نور عباس کے ہاں ایک سال قبل مردہ بچے کی پیدائش کے بعد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے ۔زارا نور عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے شوہر اداکار اسد صدیقی کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی ہے ۔اس تصویر میں زارا نور عباس ہات میں ڈونٹ پکڑے بہت خوش نظر آرہی ہیں جبکہ ان کے پیچھے موجود اسد صدیقی پودوں کو پانی دے رہے ہیں ۔ انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ راﺅنڈ دو اور اس کیساتھ بچے اور فیملی والے ایموجیز کا استعمال کیا جس یہ بات واضح ہورہی ہے کہ وہ دوسری بار ماں بننے والی ہیں
انٹرٹینمنٹ
زارا نور عباس اور اسد صدیقی نے خوشخبری سنادی
- by web_desk
- دسمبر 1, 2023
- 0 Comments
- 676 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this