روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ روس سے لڑنے کے لیے اب تک 300 فرانسیسی یوکرین پہنچ چکے ہیں۔روسی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جنگ میں 130 فرانسیسی مارے گئے ہیں جب کہ 170 یوکرین چھوڑ چکے ہیں۔دوسری جانب فرانس نے روسی میڈیا کی رپورٹ کی تردید کرتے ہوئے روس میں فرانسیسی سفیر کو طلب کر لیا۔روسی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل میں کہا کہ یوکرین کے فوجی جان بوجھ کر روس میں شہری اہداف پر حملے کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روسی شہریوں کا خون یوکرین کی فوج کو مسلح کرنے والوں کے ہاتھ پر ہے۔
Leave feedback about this