مکہ مکرمہ :مسجد نمرہ میں مسجدالحرام کے امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ حج کا خطبہ دے رہے ہیں۔امام شیخ ڈاکٹرصالح بن عبد اللہ نے حج کا خطبہ دیتے ہوئے فرمایا کہ تقوی اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، تقوی دنیا و آخرت کی بھلائی کا سبب ہے۔
رسول اکرم ۖ نے فرمایا اے ایمان والو اللہ کی عبادت ایسے کرو کہ جیسے تم اللہ کو دیکھ رہے ہو، یا پھر اللہ کی عبادت اس طرح سے کرو کہ جیسے اللہ تمھیں دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیطان تمھارا کھلا دشمن ہے، اللہ نے نیکی کا عمل دیا اور برائی سے رکنے کا حکم دیا، نیکیاں برائیوں کو مٹا دیتی ہیں لہذا نیکیوں کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے، نماز قائم کرو، یہ اللہ اور بندے کے درمیان ایک بہترین رابطہ اور سب سے زیادہ درمیان کی نماز کی حفاظت کرنی۔
ان کا کہنا تھا انسان کو باطنی امراض سے بچنا چاہیے کیونکہ باطنی امراض کی وجہ سے انسان اللہ کا تقرب حاصل نہیں کر پاتا، رمضان کے روزے تم پر فرض کیے گئے جیسے تم سے پچھلی امتوں پر فرض کیے گئے، روزے انسان کو باطنی امراض سے پاک کر دیتے ہیں۔
تازہ ترین
اے اللہ! فلسطینیوں کی مدد فرما، عورتوں اور بچوں کے قاتلوں کو برباد کر دے: خطبہ حج
- by web_desk
- جون 5, 2025
- 0 Comments
- 161 Views
- 4 ہفتے ago

Leave feedback about this