خطرناک اسموگ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کی فضا زہریلی کردی، شہر میں زہریلی فضا پھیلنے کے باعث شہری سانس، گلے اور آنکھوں سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔لاہور میں اسموگ کی صورتحال سنگین ہوگئی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ہے، صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس 995 تک پہنچ گیا۔حکومتی اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے، شہری اب بھی غیرسنجیدہ ہیں، اسموگ کی وجہ سے آنکھ، ناک، کان اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا جبکہ طبی ماہرین کی شہریوں کو ماسک لازمی پہننے کی ہدایت کردی۔
Leave feedback about this