وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو سوشل میڈیا کے ذریعے بدنام کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا،ایف آئی اے کے مطابق محمد رضوان باری نامی ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیاگیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کے نام سے ای میل اور سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بنائے اور ان پر متاثرہ خاتون کی کردار کشی کی ۔ایف آئی اے کا مزی کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جارہی ہے ۔
Leave feedback about this