اسلام آباد:وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس معاشی بحران حل کیلئے کوئی جادو کی چھڑی نہیں،ہمیں مسائل حل کرنے میں وقت لگے گا۔اسلام آباد کے جناح کنونشن میں منعقدہ باچا خان کانفرنس میں حکومتی پالیسیوں پر تنقید پر ردعمل دیتے ہ وئے اسحق ڈار نے کہا کہ معاشی بحران پانچ سال کی تباہی کا نتیجہ ہے بحران کے حل کیلئے بڑے بڑے فیصلے کرنے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ مسائل حل کے لئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں،اسحق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اور چیلنج دہشتگردی سے جس کو حل کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے کیونکہ تشدد سے کوئی مسئلہ کبھی حل نہیں ہوا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر بھی اس طرح عمل نہیں ہوا جیسے ہونا چاہیے تھا۔اسحق ڈار نے کہا کہ بدقسمتی سے اہم سیاسی شخصیات بھی دہشتگردی کا نشانہ بنیں۔ہم نے اپنے وسائل سے دہشتگردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی۔
پاکستان
معیشت و تجارت
حکومت کے پاس معاشی بحران کے حل کیلئے کوئی چادو کی چھڑی نہیں ہے،اسحق ڈار
- by Rozenews
- جنوری 30, 2023
- 0 Comments
- 779 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this