کراچی:تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی،انسانی دبات اور تعمیرات سے جنگلی حیات کے قدرتی مسکن تباہ ہونے سے ان کی بقاء کو شدید خطرات لاحق ہیں اور اس ضمن میں سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے ایک اہم میوزیم تعمیرکیا ہے جہاں ا یک ہی چھت کے نیچے سینکڑوں جانوروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔سندھ وائلڈ لائف میوزیم میں اڑنے والے350اقسام کے پرسندوں،102رینگنے والے80ممالیہ جانروں کی مختلف اقسام حنوط شدہ حالت اور تصویری شکل میں ر کھا گیا ہے۔زرد پتھروں سے تعمیر کردہ قدیم تاریخی عمارت میں قائم سندھ وائلڈ لائف میوزیم میں صوبے بھر میں پائے جانے والے جنگلی حیات کی حنوط شدہ اقسام اور تصاویر کو زینت بنایا گیا ہے،نقل مکانی کرنے والے پرندوں،مارخور،سانپ،چھپکلی،دریائے سندھ کی اندھی ڈولفن،کورل ریفس سمیت بیشتر جانور میوزیم کا حصہ ہے ان جانوروں کو دیکھنے پر اصل کا گمان ہوتا ہے جو عمل حنوط پر مہارت کو ظاہر کرتا ہے۔
سائنس و ٹیکنالوجی
حنوط شدہ قیمتی جانور اور تصاویر کا خزانہ،سندھ وائلڈ لائف میوزیم
- by Rozenews
- دسمبر 27, 2022
- 0 Comments
- 901 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this