واشنگٹن:الوداع دنیا کے سب سے اچھے جج ۔۔۔ امریکا کے ہر دلعزیز عالمی شہرت یافتہ جج فرینک کیپریو انتقال کرگئے۔سابق چیف جج فرینک کیپریو اپنے فیصلوں میں انسانی ہمدردی کے جذبات اور سائلین کی مدد کے جذبے کے باعث مشہور تھے، امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس کے فرینک کیپریو طویل عرصے سے لبلبے کے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے، ان کی عمر 88 برس تھی۔یاد رہے کہ جج فرینک کیپریو نے اپنی موت سے صرف سات دن قبل پاکستان کے یوم آزادی پر خصوصی دیا تھا کہ پاکستان کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ آپ کے دل ہمیشہ فخر سے بھرپور، آپ کی امیدیں بلند اور مستقبل روشن ہو، پاکستان زندہ باد۔
عدالت میں رحمدلی کی علامت سمجھے جانے والے جج کیپریو نے 14 اگست پر جاری پیغام میں ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر لگائی تھی جس میں انہوں نے پاکستان کا پرچم تھام رکھا تھا۔
فرینک کیپریو کے سوشل میڈیا میڈیا اکانٹ سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ وہ ہمیشہ ایک معزز جج کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک محبت کرنے والے انسان کے طور پر یاد کئے جائیں گے، انتقال سے پہلے فرینک کیپریو نے ہسپتال میں بستر مرگ سے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔
تازہ ترین
بین الاقوامی شہرت کے حامل امریکا کے ہر دلعزیز جج فرینک کیپریو انتقال کرگئے
- by web_desk
- اگست 21, 2025
- 0 Comments
- 117 Views
- 2 مہینے ago

Leave feedback about this