پاکستان

بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، چودھری پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ملک سے باہر بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے بیرون ملک پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کر سکتے، موجودہ وفاقی حکومت نے ان پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا۔

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے یہ بیان مسلم لیگ ق سکاٹ لینڈ کے صدر شبیر شاہ سے ملاقات کے دوران دیا، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مونس الہی بھی موجود تھے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے ان پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت بیرون ملک پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے، باہر کے ملک بسنے والے پاکستانی آئندہ موجودہ وفاقی حکومت میں شامل کسی جماعت پر اعتبار نہیں کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہم بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو وطن کے سفیر سمجھتے ہیں، ہم اپنے ان پاکستانی بھائیوں کے مسائل کے حل کے لیے جامع پالیسی لا رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image