پاکستان تازہ ترین

ہیلی کاپٹر حادثے پر سوشل میڈیا مہم: شہداء کے لواحقین و افواج پاکستان کی دل آزاری

لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی منفی مہم پر شہدا کے لواحقین اور افواج پاکستان کی جانب سے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر منفی مہم چلائی گئی، جس کے باعث شہداء کے خاندانوں کی دل آزاری ہوئی اور افواج پاکستان کے جوانوں میں شدید غم و غصہ اور اضطراب پیدا ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی، لیکن کچھ بے حس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تکلیف دہ او ر توہین آمیز مہم جوئی کی گئی، یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابل مذمت ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی افغانستان میں ہلاکت کے بعد اس پر بحث مناسب نہیں، اس پر دفتر خارجہ کی وضاحت آ چکی ہے، حملے کے حوالے سے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستان کی زمین استعمال ہوئی ہو۔

انھوں نے کہا کہ پاک فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرنی چاہتی، سیاست کے مسائل سیاستدانوں نے ہی حل کرنے ہیں

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image