نوجوان سابق بھارتی خاتون ماڈل کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کے مطابق سابق ماڈل دویا پاہوجا کے قتل میں ملوث بلراج گل نامی ملزم کو گزشتہ روز مغربی بنگال سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بلراج گل نے مبینہ طور پر سابق ماڈل کی لاش اپنے ساتھی روی بنگا کے ساتھ ملکر ندی میں پھینک دی تھی۔پولیس کے مطابق بلراج گل اپنے ساتھی روی بنگا کے ساتھ فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم اس کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے اسے کلکتہ ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ روی بنگا تاحال مفرور ہے۔
انٹرٹینمنٹ
بھارتی ماڈل کی لاش دریا میں پھینکنے والا شخص گرفتار
- by web_desk
- جنوری 12, 2024
- 0 Comments
- 607 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this