امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت نے چاند پر قدم رکھا اور ہمارے حکمرانوں نے عوام کی گردن پر سراج الحق نے اپنے تازہ بیان میں پاکستانی حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے عوا سے کہا کہ ظلم کو خاموشی سے برداشت نہ کریں اور اس پر احتجاج کریں ۔سراج الحق نے سوال اُٹھایا ہے کہ جڑانوالہ میںبے گناہ لوگوں کے گھروں کو جلایا گیا ، بچوں پر تشدد ، زیادتی ، ملک میں مہنگائی ،دہشتگردی ہے اس کا کون ذمہ دارہے ؟انہوں نے مزید کہاہے کہ غریب آدمی نے قرض نہیں لیا، حکمرانوں کی جائیدادیں بیچ کرقرض ادا کیاجائے ، چھری آئی ایم ایف کی ہے اور ہاتھ حکمرانوں کا ہے ۔سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی عوام کی نجاب دہند ہ کے طورپر کھڑی ہے ۔
Leave feedback about this