پاکستان

بھارت سے آنیوالا سیلابی ریلہ شکر گڑھ کے سرحدی گاﺅں میں داخل ، فصلیں زیر آب ،300 مرد وخواتین کو ریسکیو کرلیاگیا

بھارت سے آنیوالا سیلابی ریلہ شکر گڑھ کے سرحدی گاﺅں میں داخل ، فصلیں زیر آب ،300 مرد وخواتین کو ریسکیو کرلیاگیا
شکر گڑھ ،بھارت سے آنیوالا ستر ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ شکر گڑھ کے سرحد ی گاﺅں جلالہ میں داخل ہوگیا۔سیلابی ریلے کے باعث فصلیں زیر آب آگئیں ، اور دھان کی کاشت میں مصروف افراد پھنس گئے تقریبا ً 300 مرد وخواتین اور بچوں کو ریسکیو کرلیاگیا ۔بھارت نے گذشتہ روز دریائے راوی میں ایک لاکھ 85 ہزار کیوسک کا ریلہ چھوڑ ا تھا ، سیلابی ریلہ نیناں کوٹ سے ہوتا ہوا کر تارپور جسر پہنچنا شروع ہوگیا ہے ، اگلے 48 گھنٹوں میں شاہدرہ لاہور پہنچے گا ، دریائے نالہ بئیں اور دیگر معاون ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے ۔دریائے راوی اور دریائے چناب سے ملحق اضلاع میں انتظامیہ الرٹ ہے ، سیلاب کے پیش نظر مختلف اضلاع میں ریلیف کیمپ قائم کردیاگیاہے

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image