بلوچستان کے علاقے کان مہترزئی میں کوئٹہ قلعہ سیف اللہ شاہراہ پرتین کاروں میں تصادم ہوگیا ، حادثے میں دو افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ایرانی ڈیزل اسمگل کرنیوالی کار بے قابو ہو کر دو گاڑیوں سے ٹکرا گئی ۔حادثے کے بعد دو کاروں میں آگ لگ گئی جبکہ تیسری کار کھائی ہیں جاگری ۔
Leave feedback about this