پاکستان

بغاوت کا مقدمہ:شہباز گل کی کل فرد جرم کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد

فواد چوہدری کے خود کو نیلسن منڈیلا سے ملنے کے بیان پر شہباز گل کا دلچسپ تبصرہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر کل فرد جر م عائد کرنے کی کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کرتے ہوئے حکم امتناع کی استدعا مسترد کی۔دوران سماعت شہباز گل کے وکیل نے عدالت عالیہ سے ٹرائل کورٹ میں کل فرد جرم کی کارروائی روکنے کی استدعا کی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کہا کہ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ جہاں حکومت کے ایشوز ہیں وہاں پرائیویٹ وکیل نہیں کرسکتے۔شہباز گل کے وکیل نے استدعا کی عدالت سپیشل پراسیکیوٹر کو عارضی طورپر کام سے روک دے۔عدالت سے استدعا ہے کہ کل فردجرم عائد کرنے کی کارروائی پر حکم امتناع جاری کردے۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image