پاکستان مسلم لیگ ن نے صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمیں تبدیلی کردی ،سابق ڈائریکٹر جنرل ڈی جی وفاقی تحقیقاتی ادارے بشیر میمن کو ن لیگ سندھ کا صدر بنا دیاگیا ہے ۔سابق ن لیگ سندھ کے صدر شاہ محمود شاہ کو ن لیگ کا نائب صدر مقرر کیاگیا ہے ۔ن لیگ میں شمولیت پر بشیر میمن کو 29 ستمبر 2023 ءکو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنوینر بنایاگیاتھا۔استقبالیہ کمیٹی نواز شریف کے اکیس اکتوبر کو استقبال کیلئے سندھ کیلئے تشکیل دی گئی تھی ۔دونوں تقرریوں سے متعلق ن لیگ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔

Leave feedback about this