برطانیہ کا اگلا وزیر اعظم بننے کی دوڑ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہو گئی، رشی سونک نے وزیر اعظم کا امیدوار بننے کے لیے مطلوبہ اراکین کی حمایت حاصل کر لی۔
برطانیہ میں آخری 3 سالوں میں 3 وزرائے اعظم تبدیل ہو چکے ہیں، اور لز ٹرس نے تو محض 45 روز بعد ہی استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد اگلے وزیر اعظم کے لیے امیدواروں کے نام سامنے آنا شروع ہو گئے۔
ایک سو تین کنزرویٹیو اراکین پارلیمنٹ نے بھارتی نژاد برطانوی رشی سونک کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ سابق وزیراعظم بورس جانسن ایک بار پھر دوڑ میں شامل ہونے کے لیے بضد ہیں، اور وہ بیرون ملک تعطیلات ادھوری چھوڑ کر برطانیہ واپس آ گئے ہیں۔
اس کے علاوہ پینی مورڈنٹ کا ستارہ اس بار بھی روشن نہ ہو سکا اور وہ چند اراکین کی حمایت ہی حاصل کر سکیں، کنزرویٹیو پارٹی کے نئے قائد کے انتخاب کا عمل 28 اکتوبر کو مکمل ہو گا۔
Leave feedback about this