پاک بھارت اعصاب شکن مقابلے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ویرات کوہلی نے دباؤ کا کافی اچھے سے سامنا کیا، ان کی اننگز فرق ثابت ہوئی، پُراعتماد ہوں کہ ہم ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے، قریب آ کر میچ ہارنے پر دکھ تو ہوتا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کہ ہم نے اچھا آغاز کیا تھا لیکن میچ کو اچھا فنش نہیں کرسکے، مڈل میں ہمیں وکٹیں چاہیے تھیں، شان مسعود نے اچھا کھیلا اور میچ کے آخر تک وکٹ پر رہے، افتخار نے بھی اچھی بیٹنگ کی۔
انھوں نے کہا کہ ہم وکٹیں لینا چاہ رہے تھے اس لیے مین باولر پہلے استعمال کیے، نواز نے بھی اچھی باولنگ کی، ایک نو بال اور وائیڈ ہو گیا۔
بابر اعظم کے مطابق شائقین ہم سے اسی طرح کی کرکٹ کی توقع کر رہے تھے، غلطیوں سے سبق سیکھیں گے، پراعتماد ہوں کہ ہم ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے، قریب آکر میچ ہارتے ہیں تو دکھ ہوتا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے میچ کے بعد کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ میچ آخر تک لے جائیں اور ہم مسلسل اس حوالے سے بات کر رہے تھے کہ مقابلے کو آخر تک لے کر جانا ہے، اس بات سے گھبرانا نہیں ہے کہ صورتحال کیا چل رہی ہے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ایک شراکت داری نے ہماری گیم تبدیل کردی ،ویرات اور ہردیک پانڈیا تجربہ کار کھلاڑی ہیں، سکون سے کھیلتے ہوئے میچ کو آخر تک لے کر جانا بہت مشکل ہوتا ہے اور ان دونوں نے یہ کام کیا
روہت شرما نے کہا کہ پہلا میچ جیت کر ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ہم جس طرح جیتے ہیں اس بات کی خوشی زیادہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری باولرز نے اچھی گیند بازی کی
Leave feedback about this