فنناشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس آج بروز جمعہ ہو گا، پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اہم اجلاس آج بروز جمعہ ہو گا، جس میں پاکستان کا نام فیٹف گرے لسٹ سے نکالے جانے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
سنگاپور میں ٹی راج کمار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالے جانے کے باضابطہ اعلان کی امید ہے، کیونکہ فیٹف اس سے قبل ہی پاکستان کی طرف سے ایکشن پلان پر عمل درآمد کو تسلی بخش قرار دے چکا ہے، اور پاکستان نام گرے لسٹ سے نکالنے کے حتمی اعلان سے پہلے فیٹف کی ٹیم اپنے طور پر بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے، جس پر اُس نے اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ فیٹف کا اجلاس سنگاپور میں ٹی راج کمار کی صدارت میں ہو گا، جس میں پاکستان کا نام فیٹف گرے لسٹ سے نکالے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے حوالے سے فیٹف کی بڑھتی ہوئی نگرانی کے تحت دائرہ اختیار میں گرے لسٹ بارے تازہ ترین پیش رفت کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
اجلاس میں شیل کمپنیوں کو غیر قانونی عطیات کو لانڈر کرنے کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کے لیے، نیز فائدہ مند ملکیت کی شفافیت کو بہتر بنانے کے لیے رہنمائی اور عالمی اثاثوں کی وصولی کو بڑھانے کے لیے تجاویز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
Leave feedback about this