دبئی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ہائی وولٹیج مقابلے بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔پاکستان کی جانب سے دیا گیا 172 رنز کا ہدف بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما نے 39 گیندوں پر 74 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
بھارت کے نائب کپتان شبمن گل نے 28 گیندوں پر8 چوکوں کی مدد سے 47 رنز سکور کیے جبکہ کپتان سوریا کمار یادو بغیر کھاتہ کھولے ہی حارث رؤف کی گیند پر ابرار احمد ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔بھارتی وکٹ کیپر بلے باز سنجو سمسن بھی حارث رؤف کا شکار بنے اور 17 گیندوں پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ تلک ورما نے 30 اور ہاردک پانڈیا نے 7 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 جبکہ فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
تازہ ترین
کھیل
ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
- by web_desk
- ستمبر 22, 2025
- 0 Comments
- 108 Views
- 1 ہفتہ ago

Leave feedback about this