اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ کی پریز ینٹر ایر ن ہالینڈ اپنے دلچسپ انداز کے باعث اب پاکستان میں زیادہ مشہور ہوچکی ہیں۔پی ایس یل کیلئے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ایرن ہالینڈ کئی سالوں سے پاکستان آرہی ہیں اور میچز کے دوران انہیں پاکستانی ملبوسات میں بھی کئی مرتبہ دیکھا گیا ہے۔ گذشتہ دنوں ایرن ہالینڈ نے لاہور کے تاریخی مقامات کا دورہ بھی کیا تھا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ چھ چیزیں آپ کو سوچنے پرمجبور کرتی ہیں اور بادشاہی مسجد ان میں سے ایک ہے۔ اب سوشل میڈیا پر ایرن ہالینڈ نے پاکستانیوں کو بتانے کی کوشش کی ہے کہ انہوں نے کتنی اردو سیکھ لی ہے۔ ایرن ہالینڈ نے گراؤنڈ میں کھڑے ہوکر اردو میں ایک سے دس تک گنتی سنائی اور اس کے علاوہ انہوں نے اردو میں مختلف جملے بھی کہے، سوشل میڈیا پر ایرن ہالینڈ کی اردو اور ان کے انداز کو لوگ بہت پسند کررہے ہیں
Leave feedback about this