چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ انشااللہ ڈالر کا ریٹ مزید گرے گا ، بروقت فیصلوں پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک کو مبارکباد دیتاہوں ۔کمرشل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے کریڈٹ کارڈ کیلئے ڈالر ہائی ریٹ پر خرید رہے تھے ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے کا ہوا تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مجھ سے رابطہ کیا، انہوں نے پوچھا کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق اتنا کیوں ہوگیا۔چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے کہا کہ میں نے بتایا کہ کمرشل بینک کریڈٹ کارڈ کیلئے ڈالر خرید رہے ہیں ۔کمرشل بینکوں کے ڈالر خریدنے سے اوپن مارکیٹ پر اثر پڑاہے۔
معیشت و تجارت
انشااللہ ڈالر کا ریٹ مزید گرے گا، ملک بوستان
- by web_desk
- جون 1, 2023
- 0 Comments
- 807 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this