انٹرٹینمنٹ

اداکارہ ریشم کی 9 مئی واقعات کی مذمت

اداکارہ ریشم کی 9 مئی واقعات کی مذمت

پاکستانی ڈرامہ وفلم کی اداکارہ ریشم نے نومئی کو ملک میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعات کی مذمت کی ہے ۔اداکارہ نے نو مئی کے واقعات میں متاثر ہونیوالی فوجی تنصیبات ودیگر عمارتوں کا دورہ کیا۔اس دوران یشم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہوں ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ پا ک فوج کے سبب ہی آج ہمارا ملک ہے اور ہم ہیں ، شہدا ءکی قربانیوں کے سبب ہی ہمیں یہ ملک ملا ہے فوج کی ملک کے لیے دی گئی قربانیوں کو ہمیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیئے ، ان کی بدولت ہی ہم آج زندہ ہیں ،ریشم کا مزید کہنا تھا کہ کور کمانڈر کے گھر کی مسجد کودیکھ کر میرا دل دکھ رہا ہے کہ جہاں اللہ کا ذکر ہوتا ہے مظاہرین نے اسے بھی نہ چھوڑا ، نو مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے ان کا ذہن بدلنا چاہیے ، ایسے واقعات قابل قبول نہیں ہیں ،

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image