اسلام آباد:سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ آئین وقانون کے مطابق تھا انشااللہ اسیتسلیم کیا جائیگا۔اسلام آبادمیں مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سیملاقات کیبعد میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محمد شہباز شریف نے آج بات چیت کے لیے دعوت دی تھی۔
دینی مدارس کا بل دونوں ایوانوں سیپاس ہوا تھا، وزیراعظم سے اس بل کیحوالیسیبات چیت ہوئی، ہم نیاپنا موقف دہرایا ہے، بل پاس ہونے کے بعد اب ایکٹ بن چکا ہے۔ اگرصدر نے بل پراعتراض کرنا تھا تووہ پہلے ہی ہوچکا ہے، اعتراض پر سپیکر کا جواب آنے اور آئینی مدت گزرنے کے بعد اعتراض نہیں بنتا، ہمارا مطالبہ آئین وقانون کے مطابق تھا، انشااللہ اسے تسلیم کیا جائیگا۔
ہمارا موقف پرشاید جوائنٹ سیشن کی ضرورت نہ پڑے، وزیراعظم نیمثبت جواب دیا ہے، ان سیدرخواست کی آئین وقانون کیمطابق فوری طورپرعملی اقدامات کریں، امید ہے ہمارے مطالبے کے مطابق آئینی طورپرعملی اقدام ہوگا۔ وزیراعظم نے قابل اعتماد اندازمیں بات کی ہے، آج ہماری گفتگو کا موضوع صرف مدارس بل ہی تھا۔
تازہ ترین
امید ہمارا آئینی وقانونی مطالبہ تسلیم کیا جائیگا: فضل الرحمان
- by web_desk
- دسمبر 20, 2024
- 0 Comments
- 36 Views
- 3 دن ago
Leave feedback about this