پاکستان

الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے، مریم اورنگزیب

عمران کی حقیقی آزادی دفن ہوچکی، جنازہ آج مینار پاکستان میں ہوگا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہے جو معاشی، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھ کرکیاگیا ہے۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت الیکشن کمیشن کو یقینی بنانا ہے کہ شفاف، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتخابات ہوں، آرٹیکل 224 کا تقاضا ہے کہ انتخابات کے وقت وفاق اور صوبائی اکائیوں میں نگراں حکومتیں ہوں۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کا الیکشن ہوگاتو دو صوبوں میں حکومتیں قائم ہونگی، تیس آپریل کو دو صوبوں میں الیکشن ہوتے تو ہمیشہ کیلئے متنازع ہوجاتے، الیکشن کمیشن نے تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا فیصلے سے ملک میں سیاسی استحکام کی ضمانت ملے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image