پاکستان

الیکشن کمیشن نے مردہ قراردیے گئے 1 لاکھ 15 ہزار 100 ووٹروں کو زندہ تسلیم کر لیا

ووٹر فہرستوں سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مردہ قرار دیے گئے 1 لاکھ 15 ہزار 100 ووٹروں کو زندہ تسلیم کر لیا۔

تحقیقی دستاویز کے مطابق دوبارہ تصدیقی عمل میں مردہ رائے دہندگان کو زندہ قرار دیا گیا، اس سے قبل پہلی تصدیقی مہم میں 32 لاکھ 8895 رائے دہندگان کو مردہ قرار دیا گیا تھا، مگر جب دوبارہ تصدیقی مہم عمل میں آئی تو 30 لاکھ 93 ہزار 877 افراد مردہ قرار پائے۔

دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مردہ قرار دیے گئے ووٹروں کو ٹائپنگ کی غلطی کے بسبب زندہ شمار کیا گیا، اور پھر بعد ازاں دوبارہ تصدیق کے بعد انھیں انتخابی فہرست میں شامل کر دیا گیا۔

اس دستاویزی انکشاف کے بعد الیکشن کمیشن نے تمام فیلڈ دفاتر کو ووٹر فہرستوں کی بے ترتیبی جانچ کی ہدایت کر دی ہے، اور تاکید کی ہے کہ ووٹر فہرستوں کی حتمی اشاعت کو 25 اگست تک یقینی بنایا جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image