احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کیس میں بشریٰ بی بی کی اکتس مئی تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب سے جواب طلب کرلیا۔ انسداد دہشتگردی کورٹ نے عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ مختلف کیسز میں پیش کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ۔احتساب عدالت میں القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت ہوئی ۔ بشریٰ بی بی کے وکیل خواجہ حارث جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش ہوئے ۔کس لیے آئے ہیں جج کا خواجہ حارث سے مکالمہ وکیل خواجہ حارث نے کہا بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت کیلئے آیا ہوں جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا اسی لیے پولیس کی نفری لگائی گئی ہے ۔ بعدازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کی اکتیس مئی تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب جواب طلب کرلیا ۔ احتساب عدالت نے 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منطور کی ہے ۔
Leave feedback about this