لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان17دسمبر بروز ہفتے کو کریں گے۔نوجوانوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں ختم کرنے کی تاری، کا اعلان لبرٹی چوک پر کرونگا۔قومی ا سمبلی میں جاکر سپیکر کے سامنے کہیں گے کہ استعفے قبول کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے ابھی تک قبول نہیں کیے گئے ہم قومی اسمبلی سے بھی نکلیں،پھر 70فیصد پاکستان میں انتخابات ہونگے۔عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ مشکل وقت اپنا بوریا بستر اٹھا کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں اور پرسکون زندگی گزارتے ہیں ان کا مقصد صرف یہ ہے کہ ان کے کرپشن کیسز معاف ہوں۔علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی حالات بہت خراب ہے اور سات ماہ میں صورتحال بدترین ہوگئی ہے جس کی بڑی وجہ چوروں کو این آر او دینا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ان چوروں کو این آر او ٹو دے کرپاک جارہا ہے اور این آر ٹو انہیں جنرل باجوہ نے دیا ہے،سلیمان شہباز واپس آیا ہے اسے ہار پہنائے جاتے ہیں،شرمناک طریقے سے بڑے ڈاکوؤں کے کیسز معاف کرائے جارہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تجربے سے کہتا ہوں بنانا ری پبلک میں بھی ایسے اقدامات نہیں دیکھے جہاں قانون کی بالادستی نہ ہو وہ ملک خوشحال نہیں ہوتا۔ملک مسلسل نیچے جارہا ہے میں تمام اداورں سے کہتا ہوں کہ ملکی مسائل کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں اس کے علاوہ ملک کو مسائل سے نکالنے کا کوئی حل نہیں ہے۔
ادارتی پسند
اسمبلیوں کو تحلیل کا اعلان17دسمبر کو کریں گے،عمران خان
- by Rozenews
- دسمبر 15, 2022
- 0 Comments
- 1358 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this