اسلام آباد:ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کی کسی دوسری جگہ منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق اعظم سواتی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کے خلاف درخوارست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔اس موقع پرایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت کے سامنے پیش ہونے اور بتایا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد کوئی قانون نہیں کہ وزارت داخلہ رپورٹ طلب کرسکے۔عدالت نے استفار کیا کہ کیا آپ کا کوئی ایڈمنسٹریٹو نہیں؟یا کنٹرول ہے؟جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ مرکز صوبے سے پولیس سے متعلق پالیسی معاملات میں کوآرڈینیشن رکھ سکتے ہیں۔وفاقی حکومت کو صوبائی کوڈائریکشن دینے کا اختیار نہیں۔ایف آئی اے سے متعلق معلومات ہم فراہم کرسکتے ہیں تاہم صوبوں میں کتنے کیسز ہیں۔اس قسم کی معلومات ہم نہیں لے سکتے۔
دلچسپ و عجیب
اسلام آباد ہائیکورٹ:اعظم سواتی کی منتقلی روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- by Rozenews
- دسمبر 2, 2022
- 0 Comments
- 864 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this