پاکستان کی سابقہ معروف اداکارہ زرنش خان نے سالگرہ مناتے ہوئے اپنی خوبصورت نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے متعدد نامور پروجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی زرنش خان کی نئی تصویروں کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم، انسٹاگرام پر چرچے ہو رہے ہیں۔زرنش خان کی نئی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی 30ویں سالگرہ کے کیک اور خوبصورت سجاوٹ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تصویروں کے لیے پوز دے رہی ہیں۔2021 میں مذہب کے لیے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی زرنش خان کی تصویریں حجاب میں ہیں جنہیں دیکھ کر مداح اُن کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔زرنش خان کی اس پوسٹ پر اُن کے مداح و معروف شخصیات اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد بھی دے رہی ہیں۔یاد رہے کہ 2021ء میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زرنش خان نے عمرے کی سعادت حاصل کی تھی جس کے بعد اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام سے اپنی تمام پرانی تصاویر ڈیلیٹ کر دی تھیں۔
انٹرٹینمنٹ
اداکارہ زرنش خان کی حجاب میں سالگرہ مناتے تصویریں وائرل
- by Rozenews
- اگست 21, 2023
- 0 Comments
- 902 Views
- 1 سال ago
Leave feedback about this