سینٹ لوئس:ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ آنتوں میں موجود بیکٹیریا ہمارے دماغ کی صحت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔امریکی ریاست میزری کے شہر سینٹ لوئس میں قائم واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے محققین کی جانب سے چوہوں پرکی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ آنتوں میں موجود بیکٹیریا پورے جسم میں مدافعتی خلیوں کے رویے کو متاثر کرتے ہیں۔متاثر ہونے والے ان خلیوں میں دماغ کے خلیے بھی شامل ہوتے ہیں جس کے سبب دماغ کے بافت کو نقصان پہنچ سکتا ہے اوراعصابی مسائل،جیسے الزائمرز،بدتر ہوسکتے ہیں۔13جنوری کو جرنل سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق کے نتائج میں آنتوں کے بیکٹریا کو اعصابی مسائل سے بچنے یا ان کا علاج کرنے کے حوالے سے استعمال کے امکانات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

Leave feedback about this