تازہ ترین

آج آئین کا مقدمہ لیکر ایوان میں پیش ہوا ہوں، شہبا زشریف

آج آئین کا مقدمہ لیکر ایوان میں پیش ہوا ہوں، شہبا زشریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہبا ز نے کہا ہے کہ آج آئین کا مقدمہ لیکر ایوان میں پیش ہوا ہوں شہباز شریف قومی اسمبلی میں اظہار خیال کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پچھلے برس ہم اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے تھے اتحادی جماعتوں نے ریاست کو بچانے کیلئے سیاست کو داؤ پر لگایا آج آئین کا سنگین مذاق بنایا جارہاہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ آض متفقہ اور عدلیہ کے اختیارات کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں، ایک لاڈلا عدالت میں پیش نہیں ہوتا، چاہے کتنے بھی نوٹس ملیں، اسے رات کے اندھیرے میں مختلف عدالتوں سے توتوسیع ملتی ہے وہ عدلیہ کا مذاق اڑاتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ لاڈلا ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر تحکمانہ انداز میں بات کرتا ہے اس نے آئین وقانون کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیاہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ وہی لاڈلا ہے جس نے اس پارلیمنٹ پر دھاؤ ا بولا تھا سپریم کورٹ کے باہر گندے کپڑے لٹکائے تھے، اس ایوان کو گالی دی اور نتخواہ بھی جیت میں ڈالی

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image