پاکستان

آئینی ترامیم: قومی اسمبلی، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج پھر طلب

ترقی ہر سرکاری ملازم کا بنیادی حق :سپریم کورٹ

اسلام آباد: مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے قومی اسمبلی، سینیٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاس آج پھر طلب کر لیے گئے ہیں۔اتوار کو ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، گزشتہ روز ہونے والا اجلاس ملتوی کیا گیا تھا اور اس حوالے سے وزرا کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا۔دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز مختصر کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا تو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات اور توجہ دلا نوٹس کی تحریک پیش کی گئی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔اب قومی اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔دریں اثنا سینیٹ کا اجلاس بھی ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق ایوان بالا کا اجلاس آج دوپہر 12:30 بجے دوبارہ شروع ہوگا۔دوسری جانب پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن اور حکومتی جماعتوں نے آئینی عدالت کی مشروط حمایت کردی۔ پی ٹی آئی، جے یو آئی اور حکمران اتحادی جماعتوں نے آئینی عدالت سے مشروط رضامندی دے دی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے۔ مولانا فضل الرحمان نے بل پر مزید مشاورت کی تجویز دی جب کہ پی ٹی آئی نے مقف اختیار کیا کہ جلد بازی میں قانون سازی نہ کی جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image