اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ا یف)کی ایک اور شرط پوری کردی جس کے بعد مبینہ طورپر کرپشن اورمنی لانڈرنگ میں ملوث سرکاری افسران کی کرپشن ومنی لانڈرنگ کا سراغ لگانے کیلئے بینکوں کو گریڈ17تا22کے سرکاری افسران کے جمع کروائے جانیوالے اثاثہ جات کی تفصیلات تک مشروط رسائی دینے کے رولز جاری کردیئے ہیں۔اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔مذکورہ رولز میں بتایا گیا کہ بینکوں کو سول سرکاری ملازمین کے ا یف بی آر کو جمع کروائے گئے ایسٹ ڈکلیئریشن کی تفصیلات کے حصول کیلئے منی لانڈرنگ ایکٹ1973میں وضع کردہ کسٹمرز ڈیوڈیلینس پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔ایف بی آر کی جانب سے متعارف کروائے جانیوالے ان رولز کا اطلاق انکم ٹیکس آرڈیننس کی سیکشن دو کی ذیلی شق 7کے تحت بینکنگ کمپنیوں کے ساتھ معلومات شیئرنگ کیلئے ہوگا اور ان کا اطلاع گریڈ17تا22کے سول سرکاری ملازمین سے متعلق معلومات کے تبادلہ کے حوالے سے محدود مقاصد کیلئے ہوگا۔
پاکستان
معیشت و تجارت
آئی ایم ایف کی شرط پوری،بینکوں کو سرکاری افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات تک رسائی
- by Rozenews
- فروری 2, 2023
- 0 Comments
- 795 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this