پاکستان تازہ ترین

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے طوفانی سلسلے نے تباہی مچا دی

ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کے طوفانی سلسلے نے تباہی مچا دی، بلوچستان اور پنجاب کے کئی علاقوں کے ہزاروں افراد متاثر ہو گئے، فصلیں تباہ، بستیاں اجڑ گئیں۔ بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی، لسبیلہ شدید متاثر، سینکڑوں مکانات زمین بوس، چاغی، احمد وال، دالبندین میں […]

Read More
پاکستان تازہ ترین

دوست مزاری ڈپٹی اسپیکر نہیں رہے، تحریک عدم اعتماد کامیاب

دوست مزاری ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نہیں رہے، ان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی، راجہ بشارت کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد میں سردار دوست محمد مزاری کے خلاف 186 ووٹ پڑے۔ دوست مزاری کے ناکام ہونے کے بعد نئے ڈپٹی سپیکر کا انتخاب […]

Read More
پاکستان جرائم

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت، حاضری معافی کی درخواست دائر

لاہور کی خصوصی مرکزی عدالت میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کےخلاف منی لانڈرنگ مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ دورانِ سماعت حمزہ شہباز کے وکیل نے سابق وزیراعلیٰ کی طبی رپورٹیں عدالت میں پیش کیں، جبکہ […]

Read More
پاکستان

خیرات کے لیے جمع رقم پی ٹی آئی کو منتقل کیے جانے کا انکشاف، شہباز شریف نے سنگین فرد جرم قرار دے دیا

برطانوی اخبار نے خیرات کے لیے جمع رقم پی ٹی آئی کومنتقل کئے جانے کا انکشاف کیا ہے، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے اسے عمران خان کے خلاف سنگین فرد جرم قرار دیا ہے. برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے برطانیہ میں جمع شدہ خیراتی رقم کی منتقلی سے  متعلق رپورٹ جاری کی ہے، جس […]

Read More
پاکستان

فنڈنگ کیس میں ہمارا مؤقف یہ ہے کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے، فواد چودھری

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ فنڈنگ کیس میں ہمارا مؤقف یہ ہے کہ تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا آنا چاہیے۔ فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ فنڈنگ کے قانون کا مقصد یہ ہے کہ ووٹر کو پتہ ہو کہ سیاسی جماعت کی […]

Read More
پاکستان تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے راجن پور، روجھان اور تونسہ میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے، مشکل وقت میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، سیلاب […]

Read More
پاکستان

5 ججوں کی تعیناتی پر جوڈیشل کمیشن اجلاس، چیف جسٹس کے نامزد کیے گئے نام اکثریت سے مسترد، اجلاس مؤخر

5 نئے ججوں کی تعیناتی پر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس بے نتیجہ رہا، چیف جسٹس کے نامزد کیے گئے نام 4 کے مقابلے میں 5 ووٹوں سے مسترد کر دیے گئے، جس کے بعد اجلاس مؤخر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 5 نئے ججوں کی تعیناتی کے لیے بلائے گئے جوڈیشل کمیشن […]

Read More
پاکستان

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری، آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس کی سفارش

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس بھجوایا جائے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دستور پاکستان 1973ء میں مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کے اداروں کو ریاستی اختیارات الگ الگ تفویض کئے گئے ہیں، آئین میں […]

Read More
پاکستان تازہ ترین

پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کا انتخاب آج شام ہو گا، سبطین خان اور سیف الملوک کھوکھر آمنے سامنے

پنجاب اسمبلی میں نئے اسپیکر کا انتخاب آج شام 4 بجے ہو گا، تحریک انصاف کے سبطین خان اور مسلم لیگ ن کے سیف الملوک کھوکھر مدمقابل ہوں گے۔ چودھری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ منتخب ہو جانے کے بعد اسپیکر کی خالی کرسی کے لیے پنجاب اسمبلی میں آج شام 4 بجے انتخاب عمل […]

Read More
پاکستان

پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے امکانات روشن

پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع ہونے کے امکانات روشن ہو گئے، جو بائیڈن انتظامیہ نے پی آئی اے کی پروازوں کو بحال کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی، اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ، سلمان صوفی نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ […]

Read More