Roze News پاکستان بونیر: مسافر وین گہری کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی
پاکستان تازہ ترین

بونیر: مسافر وین گہری کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی

بونیر: مسافر وین گہری کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی

بونیر: مسافر وین گہری کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی

بونیر میں مسافر وین گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔

بونیر میں نوشہرہ سے پیر بابا جانے والی وین تحصیل گاگرہ کے علاقے باباجی کنڈاؤ میں گہری کھائی میں جاگری ۔ حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔ مرنےوالوں میں 4 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں ۔ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد اور زخمیوں کو ڈگر اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا ثمرہارون بلور نے مسافر وین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔

Exit mobile version