Roze News پاکستان پی ٹی آئی میں ایک مافیا ہے جو میرٹ کوپامال اور اپنے لوگوں کوپروموٹ کرتا ہے: شیر افضل مروت
پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی میں ایک مافیا ہے جو میرٹ کوپامال اور اپنے لوگوں کوپروموٹ کرتا ہے: شیر افضل مروت

پی ٹی آئی میں ایک مافیا ہے جو میرٹ کوپامال اور اپنے لوگوں کوپروموٹ کرتا ہے: شیر افضل مروت

پی ٹی آئی میں ایک مافیا ہے جو میرٹ کوپامال اور اپنے لوگوں کوپروموٹ کرتا ہے: شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں قبضہ مافیا کا راج ہے، دو تین دن ہوگئے ایمرجنسی کو خیبرپختونخوا کے عوام نے خاموش بیٹھ کررد عمل دیاہے، یہ خاموشی طمانچہ ہے ان تمام لوگوں کے منہ پر جوبیانیہ بنا رہے تھےکہ لاکھوں لوگ نکلیں گے۔

شیر افضل مروت نے کہا اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے اپنی حکومت کا کبھی احتساب ہی نہیں کیا، آپ نے ماسوائے نفرت جھوٹ پھیلانے اور گالیاں دینےکےکچھ کیا ہی نہیں، پی ٹی آئی میں ایک مافیا ہےجومیرٹ کوپامال اوراپنے لوگوں کوپروموٹ کرتا ہے۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھا یہ لوگ سازشوں اور غیبت کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کرتے، دو ماہ بعد خیبرپختونخوا میں بانی پی ٹی آئی اورعلی امین کا راج ہوگا، اس وقت سڑکوں پر نکلوں گا مجھے  نکالنے والے دست بستہ خود کہیں گے حضورآجائیں۔

رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ ڈیڑھ دو ماہ کے بعد پورا خیبرپختونخواہ آپ کو کاٹنے کو اٹھے گا، پتا نہیں عمران خان کی بہنوں کو قید رکھنے سے کونسا مسئلہ حل ہوگا؟ خان پر جتنا ظلم کرو گے اتنا ہی گراف مزید اوپر جائے گا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں یہ حکومت حماقتیں کیوں کررہی ہے؟ عمران خان جیل میں ہیں، ان کی اہلیہ قید ہے، عمران خان بہنیں بھانجے جیل میں ہیں، عمران خان پر جتنا ظلم کرو گے اتنا ہی گراف مزید اوپر جائے گا، عمران خان کی بہنوں کو اندر رکھنے سے کونسا آپ کا مسئلہ حل ہوتا ہے؟ یہ ظلم ہے اس ظلم کو ختم ہونا چاہئے۔

Exit mobile version