Roze News پاکستان لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری
پاکستان تازہ ترین

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری

 

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں بادلوں کے ڈیرے برقرار ہیں، لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش موسلادھار بارش ہوئی ہے۔صوبائی دارالحکومت میں ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، ساندہ، چوبرجی، فیروزپور روڈ، گلبرگ، کینال روڈ، مسلم ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، شہر میں آسمان پر ہلکے بادل چھائے ہوئے ہیں اور ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات نے آج شہر میں وقفے وقفے سے بارش ہونے کے امکانات ظاہر کئے ہیں۔

بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، کئی علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں منچن آباد، سانگلہ ہل، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، حافظ آباد، پنڈی بھٹیاں اور دیگر شہروں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر کے پہاڑوں کے بعد شہری آبادیوں میں بھی برفباری ہوگئی، وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی، سیاحتی گاؤں اڑنگ کیل میں برفباری سے ہرطرف سفیدی بکھر گئی، گریس ویلی، شونٹھر میں بھی گزشتہ رات برفباری ہوئی۔

مظفرآباد شہر اور گردونواح میں بھی بارش سے موسم تبدیل ہوگیا، وادی لیپہ، ضلع باغ، حویلی کے بلند پہاڑوں پر بھی برفباری ہوئی، آج بھی بعض علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔چترال اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پہاڑوں پر موسم کی پہلی برفباری کے بعد ہر طرف سفیدی چھا گئی، بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے اور شہریوں نے گرم کپڑے پہننا شروع کر دیئے ہیں۔

Exit mobile version