باڑہ خیبر میں پی ٹی آئی کارکنوں کا گورنرراج ایمرجنسی کیخلاف احتجاج غیریدہ فاروقی پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

باڑہ خیبر میں پی ٹی آئی کارکنوں کا گورنرراج ایمرجنسی کیخلاف احتجاج غیریدہ فاروقی

باڑہ خیبر میں پی ٹی آئی کارکنوں کا گورنرراج ایمرجنسی کیخلاف احتجاج غیریدہ فاروقی

باڑہ خیبر میں پی ٹی آئی کارکنوں کا گورنرراج ایمرجنسی کیخلاف احتجاج غیریدہ فاروقی

توڑپھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث پی ٹی آئی سے وابستہ 42 افراد گرفتار، ان میں 25 غیرقانونی افغان بھی شامل ہیں، پولیس نے بروقت کارروائی، امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے

باڑہ چوک، خیبر میں توڑ پھوڑ اور بدامنی میں ملوث ہونے پر پی ٹی آئی سے وابستہ 42 شرپسند عناصر گرفتار، جن میں سے 25 غیر قانونی افغان ہیں۔ باڑہ میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پا لیا ہے۔

علاقے میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ آج باڑہ چوک، خیبر میں عبدالغنی آفریدی اقبال آفریدی اور شاہد خٹک کی سرکردگی میں شرپسند عناصر نے بدامنی پھیلانے کی کوشش کی۔ اس دوران سرکاری و عوامی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو کنٹرول کیا اور ملوث عناصر کو گرفتار کر لیا ہے ۔اطلاعات کے مطابق، ان عناصر میں بڑی تعداد غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی ہے۔ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے، عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور امن و امان خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔

مزید برآں کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے باڑہ میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں حالات پر مکمل قابو پا لیا گیا ہے اور کسی پولیس اہلکار کو اغوا نہیں کیا گیا۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بے بنیاد افواہوں پر کان نہ دھریں اور غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سے گریز کریں۔ترجمان کیپٹل سٹی پولیس کے مطابق باڑہ میں چند شرپسند عناصر نے بدامنی پھیلانے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 50 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کی کارروائی کے بعد علاقے میں صورتحال کو قابو میں کر لیا گیا ہے۔پولیس ترجمان نے واضح کیا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، بدامنی پھیلانے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایسے افراد کے خلاف دہشت گردی، تخریب کاری اور قانون کو ہاتھ میں لینے سے متعلق دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔

Exit mobile version