قومی اسمبلی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی سیاسی گفتگو کی کوشش پر اسپیکر ایاز صادق نے بیرسٹر گوہر کو فلور دینے سے معذرت کر لی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج کا اجلاس مرحوم رکن محمود بشیر ورک کا تعزیتی ریفرنس ہے محمود بشیر ورک ایک تجربہ کار سیاستدان تھے ایوان محمود بشیر ورک کی پارلیمانی خدمات کو خراج عقیدت پیش کر رہا ہے۔
اسپیکر ایاز صادق نے بیرسٹر گوہر کو فلور دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو مذاکرات میں بہت کچھ دینےکی کوشش کی لیکن آپ مذاکرات میں کچھ لینے پر راضی نہیں تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بیرسٹر گوہر کا مائیک بند کر دیا اور کہا کہ سیاسی باتیں کل بھی کی جا سکتی ہیں۔
