درفشاں سلیم کا وزن پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

درفشاں سلیم کا وزن پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

درفشاں سلیم کا وزن پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے اپنے بازوؤں اور وزن پر تنقید کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کو طنزیہ جواب دے دیا۔

اداکارہ ان دنوں ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ میں اپنی اداکاری کے باعث خبروں میں ہیں، تاہم ڈرامے کی 21ویں قسط میں ان کا لباس نئی بحث کا سبب بن گیا۔

تصویر1
 

ایک منظر میں درفشاں بغیر آستین کی شرٹ پہنے نظر آئیں، جس کے بعد بعض صارفین نے ان کے بازوؤں اور کندھوں کی ساخت کا مذاق اڑانا شروع کر دیا۔

 

کچھ صارفین نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے ان کی تصاویر میں بڑے مسلز بنا کر انہیں ریسلرز سے بھی تشبیہ دی۔

 

 

 

 

مسلسل باڈی شیمنگ کے بعد درفشاں نے انسٹاگرام پر اپنے لکس اشتہار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا، ’آلویز فیت: اینڈ ڈیٹ از دی ٹوئٹ‘۔

 

اداکارہ کے اس مختصر مگر دلچسپ ردعمل نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر لی۔

 

Exit mobile version