وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یٹرول کی قیمت میں 2 روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
پیٹرول کی نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 396 روپے 85 پیسے فی لیٹر مقررکردی گئی ہے۔
