سمندری طوفان سائمن کے پیش نظر میکسیکو کے 28 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

سمندری طوفان سائمن کے پیش نظر میکسیکو کے 28 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

سمندری طوفان سائمن کے پیش نظر میکسیکو کے 28 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

سمندری طوفان سائمن کے پیش نظر میکسیکو کے 28 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ

 

سمندری طوفان سائمن کیٹیگری 4 میں داخل ہوگیا۔ میکسیکو کے 28 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔امریکی نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان کے باعث 230 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ طوفان میکسیکو کے مغربی وسطی ساحل کے قریب پہنچ رہا ہے،آج رات ٹکرائے گا، جس کے باعث خطرناک لہریں بلند ہونے کا خطرہ ہے۔

مختلف علاقوں میں بارش کے باعث سڑکیں اور گلیاں بھی ڈوب گئیں۔ پانی بھی گھروں میں داخل ہوگیا۔ حکام کے مطابق پیر کو مزید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ جس سے پہاڑی علاقوں میں تودے گرنے کا خطرہ ہے۔طوفان کے پیش نظر فوجی اہلکاروں، امدادی کارکنوں اور شہری تحفظ کی ٹیموں کو متاثرہ ساحلی علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version