آسیب یا بھوت ہوتے ہیں یا نہیں، یہ ایک طویل بحث ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ آسیب زدہ سڑک کہاں واقع ہے؟ ایک جرمن رینٹل کار کمپنی نے ایک رپورٹ میں اس سڑک کے بارے میں بتایا۔رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے ویسٹ ملفورڈ میں واقع کلنٹن روڈ دنیا کی سب سے زیادہ آسیب زدہ سڑک ہے۔امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ امریکا کی چند آسیب زدہ ترین سڑکوں میں سے ایک ہے جس کے بارے میں دہائیوں سے مافوق الفطرت پراسرار کہانیاں گردش کر رہی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سڑک کا جنگل سے جڑا 10 میل کا حصہ تاریکی چھانے کے بعد بہت زیادہ خوفناک محسوس ہونے لگتا ہے۔ اس سڑک سے متعلق کہانیاں ایک صدی سے زائد عرصے پھیل رہی ہیں۔ کچھ افراد تو وہاں ایسی پراسرار روشنیاں دیکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں جو اچانک غائب بھی ہو جاتی ہیں۔
دنیا کی سب سے زیادہ آسیب زدہ سڑک کا تعین کرنے کے لیے ماہرین نے گوگل اور ٹک ٹاک کے سرچ ٹرینڈز کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور پھر ان نتائج کا 2023 سے 2025 کے دوران شائع ہونے والی آسیب زدہ سڑکوں کی فہرستوں سے کیا۔
