موت کی خبر پر اب بھی شک ! امید کرتی ہوں شیطان واقعی مر چکاہو: تنوشری دتہ انٹرٹینمنٹ Roze News
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

موت کی خبر پر اب بھی شک ! امید کرتی ہوں شیطان واقعی مر چکاہو: تنوشری دتہ

'شیطان مرگیا، نانا پاٹیکرکی موت پر تنوشری دتہ کا ردعمل

'شیطان مرگیا، نانا پاٹیکرکی موت پر تنوشری دتہ کا ردعمل

 

بولی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے نامور اداکار نانا پاٹیکر کی موت کو اپنی زندگی میں مثبت پیشرفت قرار دے دیا۔تنوشری دتہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکارہ کو مہاکال کی مورتی کے سامنے پوجا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس کے ساتھ ایک طویل کیپشن بھی لکھا جو یہ ہے

 

’مہاکال بابا ہی ہیں جنہوں نے میری جان پر ہونے والے کئی حملوں سے مجھے بچایا اور نانا پاٹیکر اور اس کے دوستوں کی طرف سے کیے گئے سینکڑوں جادو ٹونوں سے میری حفاظت کی۔ کیا اتفاق ہے کہ مجھے میری زندگی میں اتنی مثبت پیشرفت کے فوراً بعد مہاکال کے درشن کا موقع ملا، حالانکہ مجھے موت کی خبر کی سچائی پر اب بھی شک ہے، لیکن دعا اور امید کرتی ہوں کہ یہ شیطان واقعی مر چکا ہے اور ہمیشہ کیلیے چلا گیا ہے اور میری زندگی کی ساری برائیاں ایک ایک کر کے ختم ہو جائیں گی۔‘

 

تنوشری دتہ نے کیپشن میں مہاکال کی مورتی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ مجھ سے پیار کرتے ہیں تو آپ ان تمام برائیوں کو ختم کر دیں گے جنہوں نے مجھے تکلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے اڑنے والے بندر اور مددگار اور حمایتی بھی جن کے سائے میں یہ برائیاں مجھے تکلیف دیتی رہی ہیں۔’اگر یہ لوگ زندہ رہے تو میں دنیا سے چلی جاؤں گی۔ میں چاہتی ہوں کہ وہ سب چلے جائیں اور ان کی موت کی پوری تصدیق ہو، میں ان کی شدید منفی سوچ اور مسلسل سازشوں کو مزید برداشت نہیں کر سکتی۔‘

 

تنوشری دتہ نے 2009 کی فلم ’ہارن اوکے پلیز‘ کے سیٹ پر نانا پاٹیکر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا، 2018 میں می ٹو مہم کے دوران یہ دعویٰ منظر عام پر آیا، نانا پاٹیکر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہوئی تھی لیکن اداکار نے الزامات سے انکار کیا تھا۔

 

2019 میں ناکافی شواہد کی بنا پر کیس بند کر دیا گیا تھا۔ 2025 میں ممبئی کی اندھیری مجسٹریٹ عدالت نے قانونی مدت ختم ہونے کی وجہ سے نانا پاٹیکر کے خلاف فوجداری کارروائی کو باضابطہ طور پر خارج کر دیا تھا۔

Exit mobile version